کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گیا۔پہلے دن کی ٹریڈنگ کے دوران 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 950 پوائنٹس کی سطح پر آ کر رکا۔اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ میں مثبت رجحان تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔