اسلام آباد(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 11 فروری 2025 کو طے کر دی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ کیس میں اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے پچھلی سماعت میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت کی نئی تاریخ 11 فروری مقرر کر دی۔