یوم یکجہتی کشمیر: سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام مالیاتی ادارے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے اس دن مکمل طور پر بند رہیں گے، اور اس دوران کوئی مالیاتی لین دین یا کاروباری سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔