تاریخی قدم، حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کردیا گیا

لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کر دیا ہے۔ حنا منور، جو پولیس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران بھی ٹیم کی نگرانی کریں گی۔

حنا منور کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے اور اس سے قبل انہیں پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کا منیجر بھی مقرر کیا گیا تھا، جو ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حنا منور کی تقرری پی سی بی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو خواتین کو کرکٹ کی دنیا میں اہم کردار دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔