کینسر کا عالمی دن ۔۔۔۔صدراور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(رم نیوز)صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کا عالمی دن اس بیماری کے سنگین اثرات اور اس کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی سطح پر اس مرض کے علاج کے لیے جدت، ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے امید کی کرن روشن کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر کے علاج کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا، تحقیق میں سرمایہ کاری کرنا اور سب کے لیے سستے اور معیاری علاج کی رسائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ بروقت طبی مشاورت اور سکریننگ کرائیں تاکہ اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور مؤثر علاج کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔