کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سامنا تھا اور انڈیکس 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم دوسرے دن کی ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ میں استحکام آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 13 ہزار کی حد دوبارہ حاصل کر لی۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
