جمرود میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ افسوسناک، پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے: شہبازشریف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ جمرود میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔ قلات میں 23 خوارج جہم واصل ہوئے، 18 جوانوں نے جام شہاد ت نوش کیا۔بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑنے والے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی ۔ زخمی جوانوں سے ملاقات کی تو ان کے حوصلے بلند تھے، جوانوں کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور غیر متزلزل عزم کی پوری قوم معترف ہے۔ماضی میں بعض غلط فیصلے ہوئے سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں جنوری میں مہنگائی کی سطح2.4 فی صد تک آچکی ہے۔ 2024 کے آغاز میں مہنگائی 28.73 فیصد پر تھی۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔