یوم یکجہتی کشمیر: پانچ فروری کو ملک بھر میں وفاقی تعطیل ہوگی

اسلام آباد(رم نیوز)پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروفاقی تعطیل ہوگی۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے ۔

یاد رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس موقع پر ریلیوں کا اہتمام بھی ہوگا۔