اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 4 فروری 2025 کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ہے۔ اس بات کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج دستیاب نہیں ہوں گے۔گزشتہ روز کی ہڑتال کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز نے اپنی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کا عمل معمول کے مطابق جاری رکھا۔ ٹرانسفر ہونے والے تین ججز نے بھی آج اپنے کیسز کی سماعت کی۔ سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بنچ میں 10 کیسز کی سماعت کی، جب کہ ان کی عدالت میں ڈویژن بنچ کے تحت 6 کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے 9 کیسز کی سماعت کی، اور جسٹس محمد آصف نے 6 کیسز کی سماعت کی۔ ہڑتال کے باعث گزشتہ روز کئی کیسز التواء کا شکار ہوگئے تھے۔