پشاور (رم نیوز)پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، جس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا میں تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔