کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا، جس کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار کی حد دوبارہ بحال ہوگئی، جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔آج سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 112,165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔ یاد رہے کہ منگل کو منفی کاروباری رجحان کی وجہ سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
