لاہور (رم نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔محسن نقوی کے مطابق، قذافی سٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، جبکہ آتشبازی، ڈھول اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔