اسلام آباد(رم نیوز)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم تبدیلی لائے گا، اور اس کے اثرات کے نتیجے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہو کر 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے یہ بات لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے، اور ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 سے پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، جلد اسلام آباد میں ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد بھی متوقع ہے، جس میں عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاک سعودی ویژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مزید مضبوط شراکت داری کی کوشش کی جا رہی ہے، اور وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے