"بڑھ جائیں گی الفتیں اور بھی مزید۔۔۔"،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں نیا نغمہ جاری

اسلام آباد (رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں ایک نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ہے، جو پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کو نمایاں کرتا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں یہ نغمہ تیار کیا، جس کا مقصد ترکیہ کے صدر کے پاکستان پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کرنا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر رجب طیب اردوان رات گئے اسلام آباد پہنچے۔

نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتہ کو بخوبی اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کی دھن اور بول انتہائی دلکش اور جذباتی ہیں، جو سننے والوں کو خاص احساس سے بھر دیتی ہیں۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور ان کا استقبال صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔