کراچی(رم نیوز) معروف اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ شوبز اور میڈیا سے وابستہ افراد میں برانڈڈ کپڑے پہننے کا خاص جنون ہوتا ہے، اور اگر کوئی شخص سادہ یا سستے کپڑے پہنے تو اسے 'کلاس' نہ ہونے کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جویریہ سعود نے شوبز اور میڈیا کے افراد کے سطحی رویوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں لوگ دنیا بھر کی سیر کرتے ہیں، لیکن ان کی سوچ میں گہرائی کم ہوتی ہے۔
اداکارہ نے ایک واقعہ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے کسی رشتہ دار کی شادی میں خود تیار کیا ہوا لباس پہنا۔ ایک اداکارہ نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کون سے برانڈ کا لباس پہن رہی ہیں، تو جویریہ نے بتایا کہ یہ لباس خود تیار کیا ہے، جس پر اداکارہ کا ردعمل فوراً بدل گیا۔جویریہ سعود نے مزید کہا کہ شوبز کی دنیا میں اگر کوئی شخص سادہ یا سستے لباس میں نظر آئے تو اسے طعنہ دیا جاتا ہے کہ اس کی 'کلاس' نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل 'کلاس' لباس سے نہیں، بلکہ انسان کی شخصیت سے آتی ہے۔
ان کے مطابق، شخصیت وہ ہوتی ہے جب کوئی شخص سو روپے کا لباس پہنے اور لاکھوں کا لگے، جبکہ مہنگے لباس پہننے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی شخصیت برتر ہے۔ جویریہ نے کہا کہ شخصیت طرز زندگی اور رویے سے بنتی ہے، نہ کہ صرف برانڈڈ یا مہنگے کپڑوں سے۔