"گیٹ ریڈی ود می" ،، "ہانیہ، تم واقعی سٹار ہو!"

لاہور(رم نیوز)ہانیہ عامر، جو کہ کبھی میں کبھی تم کی چلبلی اداکارہ ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی "گیٹ ریڈی ود می" ویڈیو میں اپنی تیاری کے جادوئی مراحل مداحوں کے سامنے فاش کر دیے۔ اس ویڈیو میں ہانیہ نے سات مراحل میں اپنی گلیمرس تیاری کی کہانی سنائی، جسے دیکھ کر ان کے مداحوں کے دل دھڑک اُٹھے۔

ہانیہ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ خوبصورتی اور گلیمر کا مکمل نمونہ ہیں۔ ان کی خوابیدہ لک سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، اور مداح بے اختیار کہہ رہے ہیں، "ہانیہ، تم واقعی سٹار ہو!"۔ہانیہ نے اپنی تیاری کا آغاز بھیگے بالوں سے کیا۔اس کے بعد بلیک وِنگڈ آئی لائنر، مسکارا اور سنہری ہائی لائٹر کا استعمال کیا۔ ہانیہ نے اپنے ہونٹوں کو پنک لپ ٹِنٹ سے مزید دلکش بنایا۔میک اپ کے بعد، ان کی ہیئر سٹائلسٹ مائناہ نے ہانیہ کے بالوں کو حسین ویوز دیے اور ان میں والیم بھر کر انہیں سپر سٹار کا شاندار لک دیا۔

ہانیہ عامر نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ فیشن آئیکون بھی ہیں۔ ان کے ریڈ کارپٹ لک،سٹائل، اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے گلیمرس فوٹو شُوٹس مداحوں کے لیے ہمیشہ ایک فیشن انسپائریشن کا ذریعہ بنتے ہیں۔ وہ مشرقی اور مغربی دونوں اسٹائلز میں بہترین انداز میں نظر آتی ہیں، چاہے وہ سادہ سفید شلوار قمیض میں ہوں یا کسی لگژری برانڈ کے جدید گاؤن میں۔

ہانیہ عامر پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور جن کا ہر نیا پوسٹ یا ویڈیو وائرل ہو جاتا ہے۔ ان کے مزاحیہ وی لاگز، چلبلے ویڈیوز، اور نوفلٹر انسٹاگرام پوسٹس نے انہیں نوجوانوں میں مزید مقبول بنا دیا ہے۔