لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔
قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی، جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔ٹی ٹوئنٹی کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔