جنیوا (رم نیوز)یمن اور جبوتی کے قریب تارکین وطن کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 186 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
مہاجرین کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق، یہ حادثہ جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے دو افراد کو زندہ بچالیا ہے، تاہم 186 افراد، جن میں عملے کے پانچ ارکان بھی شامل ہیں، ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ہارن آف افریقا کے سمندری علاقوں میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں 558 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔