بانی پی ٹی آئی نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کر دی

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت اور چاروں ہائیکورٹس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ الجہاد ٹرسٹ کیس میں طے شدہ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔