لاہور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس دوران بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، تاہم بارش کا امکان کم ہے۔
خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سسٹم 14 سے 16 مارچ کے درمیان پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں لے کر آئے گا۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی تھی، لیکن ابھی تک بارش نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید خشک موسم کی توقع ہے۔