پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور(رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی، اور ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ اب تفصیلات فراہم نہیں کریں گے؟ اس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ تفصیلات پہلے دی جا چکی ہیں، لیکن ہم دوبارہ فراہم کریں گے۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے آپ کو نوٹس دیا تھا اور آپ کو آج رپورٹ جمع کرانی چاہیے تھی، تاہم ہم آپ کو مزید وقت دیتے ہیں، اور آئندہ سماعت پر مقدمات کی رپورٹ جمع کرائیں۔پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی