طورخم بارڈر 25 دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان

طورخم (رم نیوز) پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان آج طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ ہوگی، جس کے بعد دونوں ممالک کے حکام کی رضامندی سے طورخم گیٹ کو آمدورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔طورخم کسٹم سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دوطرفہ تجارت دوبارہ شروع کی جا سکے۔واضح رہے کہ طورخم بارڈر گزشتہ 25 روز سے بند تھا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔