اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار مقامی چیٹ جی پی ٹی تیار ہے۔ ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ دنیا میں مختلف جی پی ٹیز آرہے ہیں۔ تعلیم کا نظام تیزی سے بدل رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بچے آج کل انٹرنیٹ سے زیادہ سیکھ رہے ہیں۔
اے آئی ٹولز سے طلبا کو مدد مل رہی ہے۔ شزا فاطمہ نےمزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے دوری اگلی نسل کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ دنیا کا مقابلہ جدید مہارتوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ شزا فاطمہ کاکہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مختلف شعبے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال صلاحیتیں نکھارتاہے۔