پاکستان اس وقت تیسری بڑی فری لانسنگ اکانومی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں:شزا فاطمہ

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کا 29 اور 30 اپریل کو انعقاد کیاجارہا ہے۔ فورم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے میں معاون ہوگا۔ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے۔پاکستان اس وقت تیسری بڑی فری لانسنگ اکانومی ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں۔