جنوبی کوریا میں جنگلا ت میں آگ لگ گئی ، 18 افراد ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے

جنوبی کوریا(رم نیوز) جنوبی کوریا میں جنگلا ت میں آگ لگنے کی وجہ سے 18 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ جنوب مشرقی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ جنو بی کوریا کے حکام کاکہنا ہے کہ آگ نے ہزاروں ایکٹر جنگلات کو جلا کر رکھ دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 146 ہیلی کاپٹرز اور 5 ہزار اہلکار مصروف ہیں۔