لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید شاپنگ کے دوران خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں میں لیڈی پولیس سکواڈ تعینات کر دیے ہیں۔
اوکاڑہ میں 50 خواتین اہلکاروں پر مشتمل سائیکل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے، جب کہ موٹرسائیکل سکواڈ اور پیدل خواتین اہلکار بھی بازاروں میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ یہ اہلکار خواتین اور فیملیز کو ہراسانی، چھینا جھپٹی اور دیگر جرائم سے بچانے کے لیے فعال رہیں گے۔
خواتین اہلکاروں نے اوکاڑہ، رینالہ اور دیپالپور کے بازاروں میں گشت کیا۔ اس کے علاوہ، بھکر میں بھی لیڈی پولیس اہلکار خواتین کی حفاظت کے لیے موجود ہیں اور ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔یہ اقدام عید کے دوران شاپنگ کرنے والی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔