ویلنگٹن (رم نیوز) پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے 129 رنز کا ہدف دسویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ فن ایلن نے 27 رنز بنائے۔ مارک چیپ مین اور ڈیریل مچل نے بالترتیب 3 اور 3 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ حسن نواز صفر پر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 11 رنز بنائے اور وہ بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7،7 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد 4 رنز بنا کر واپس پویلین چلنے پر مجبور ہوئے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 51 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی، مگر وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا۔ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کیویز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں 4-1 سے فتح حاصل کی۔