چترال: موسلادھار بارشیں اور برفباری، متعدد سڑکیں بند

چترال (رم نیوز) چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔

موسمی حالات کے باعث سیکڑوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے اور درجنوں کچے مکانات گر گئے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات ہورہی ہے۔

اسی دوران، کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم تین مقامات سے بند ہوگئی ہے۔ حکام نے سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔