لاہور(رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کمرشل مارکیٹس پر فوری پانی کے میٹرز لگانے کی ہدایت کردی۔ ممبر جوڈیشل واٹرکمیشن کے مطابق پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہورہی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہے پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔جسٹس شاہد کریم نے مزید کہاکہ گھروں کے باہر گاڑیاں سرعام دھوئی جارہی ہیں۔ ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ گھروں کے باہر گاڑیاں دھونے پر پانچ ہزار اور دس ہزار روپے جرمانہ کریں۔
سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت۔۔۔۔عدالت نے کمرشل مارکیٹس پر فوری پانی کے میٹرز لگانے کی ہدایت کردی
