پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے اقدام، 281 سینئر رجسٹرارز اور میڈیکل افسران کی تعیناتی

لاہور (رم نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے 281 سینئر رجسٹرارز اور میڈیکل افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس تعیناتی میں 130 میڈیکل افسران کو سینئر میڈیکل افسر کے عہدے پر ترقی دے کر تعینات کیا گیا ہے، جس سے ہسپتالوں میں طبی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی توقع ہے۔