اسلام آباد (رم نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ یہ رقم 28 ماہ کی مدت میں پاکستان کو دی جائے گی۔
جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کا معاہدہ ستمبر میں طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف کے مطابق، 25 مارچ کو پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ مکمل ہونے کے بعد ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھی دے دی گئی ہے