ٹورنٹو (رم نیوز) کینیڈا اور امریکہ کے تجارتی تعلقات میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے امریکہ پر جوابی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کسی صورت امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گا اور واشنگٹن کے ساتھ پرانے تجارتی تعلقات کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور پرزوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید تناؤ آ گیا ہے۔