عیدالفطر پر موسم کی پیشگوئی: پنجاب میں خوشگوار موسم کی توقع

لاہور(رم نیوز)عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث پنجاب کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات بھی خشک مگر خوشگوار موسم میں گزارنے کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے راحت کا باعث بنے گا۔