عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم

اسلام آباد(رم نیوز)موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک آگاہی مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد عوام کو محفوظ سفر کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے ہدایت کی ہے کہ موٹروے پر سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے، جس میں انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک شامل ہیں۔

دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہے۔رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کی جائے۔اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لائز کی پابندی کریں۔لمبے سفر کے دوران ہر ڈھائی گھنٹے بعد آرام کرنا ضروری ہے۔

آگاہی مہم کے دوران عوام میں روڈ سیفٹی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔موٹروے پولیس نے اپیل کی ہے کہ عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ عید کی خوشیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔