اسلام آباد (رم نیوز) ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں فرزندانِ اسلام نے عید کی نماز ادا کی۔
نمازِ عید کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔