امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا، نیو کلیئر پروگرام روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن (رم نیوز) امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ایران سے اپنے نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر امن اور سلامتی کے لیے کام کرے گا، اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے لیے حماس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی توقعات اور خواہشات کے مطابق کر رہی ہے، اور امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب امریکا معاشی طور پر مضبوط ہوگا تو دنیا بھی ایک بہتر مقام بنے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دوبارہ عظیم بنے گا، اور ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ٹرمپ پر اعتماد ہے، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

اس بیان میں ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی سطح پر امریکہ کے کردار پر زور دیا گیا ہے، اور امریکا کی پالیسیوں کو عالمی امن کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔