بارکھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی

بارکھان (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، اور اس کا مرکز بارکھان سے 59 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مقامی افراد گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عید کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔