عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری سنبھالی

نیویارک(رم نیوز) سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اپنی اسناد پیش کیں، جنہوں نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عاصم افتخار نے پاکستان کے کثیر الجہتی سفارتکاری اور یو این منشور کے حوالے سے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ سفیر عاصم افتخار نے منیر اکرم کی مدت مکمل ہونے پر پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالا ہے۔