سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عید کی تعطیلات کے بعد آج پہلے کاروباری دن سٹاک ایکسچینج میں اچھا رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 897 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔