شمالی وزیرستان(رم نیوز) شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبر سامنے آئی ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔
اعلامیے کے مطابق، اس نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ یہ دریافت شمالی وزیرستان کے قدرتی وسائل کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔اس سے پہلے، گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع تھی۔
یہ نئی دریافت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہے اور ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔