کوئٹہ (رم نیوز)سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق، منگل کی رات سے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ شہر میں گزشتہ چند ہفتوں میں تیسری بار ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔ عموماً انٹرنیٹ سروس احتجاج یا حساس حالات کے پیش نظر معطل کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔