کراچی (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ اور ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔