امریکہ کو ایک بار پھر طوفانی بارشوں اور خوفناک بگولوں کا سامنا، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ٹیکساس (رم نیوز) امریکہ کو ایک بار پھر طوفانی بارشوں اور خوفناک بگولوں کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وجہ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں اور بگولوں نے امریکی ریاستوں، ٹیکساس،اوہائیو، ٹینیسی اور کینٹکی میں تباہی مچائی ہے۔امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک ہی خاندان کے دو افراد خوفناک بگولوں کی زدمیں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور بگولوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔