ٹک ٹاک معاہدہ چین کے لیے ٹیرف میں ریلیف کا باعث بن سکتا ہے:امریکی صدر

واشنگٹن(رم یوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا اور ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ بہت قریب ہے، اور اس کی منظوری کی صورت میں چین کے خلاف عائد ٹیرف میں کمی کی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے کل تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ضروری ہے۔ ٹک ٹاک کو امریکی مارکیٹ میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا خریدار ڈھونڈنا ہوگا۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی اور متعدد ممالک نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا۔