ریاض(رم نیوز) امریکی ٹیرف اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی سٹاک مارکیٹ پر شدید پڑے، جس کے نتیجے میں 500 ارب ریال کا نقصان ہوا۔سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11,200 پر بند ہوا۔ اس دوران سعودی آرامکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان اٹھانا پڑا، جب کہ سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی قابل ذکر مالی نقصان ہوا۔
سعودی میڈیا کے مطابق، خلیج کے دیگر ممالک کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ کویت کی سٹاک مارکیٹ میں 6.6 فیصد، قطر کی سٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کمی ہوئی، جبکہ مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین کی سٹاک مارکیٹ میں 2.5 فیصد اور عمان میں 2.6 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020ء کے بعد سب سے بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔