سکیورٹی فورسز کا تکواڑہ میں آپریشن۔۔۔۔نو دہشت گردہلاک

راولپنڈی (رم نیوز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں آپریشن کیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں آپریشن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے نو دہشت گردہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹڈ خارجی رنگ لیڈر بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔