ٹرمپ کا بڑا اعلان: چین کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف 90 روز کے لیے معطل

واشنگٹن (رم نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسی میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چین کے سوا تمام ممالک پر عائد درآمدی ٹیرف 90 دن کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ رعایت اُن ممالک کو دی گئی ہے جنہوں نے امریکہ کے خلاف جوابی محصولات عائد نہیں کیے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چین پر درآمدی ٹیرف کی شرح بڑھا کر 125 فیصد کر دی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ "چین کو جلد احساس ہو جائے گا کہ امریکہ کے ساتھ دھوکہ دہی اب ناقابل قبول ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا کے 75 سے زائد ممالک نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 90 روزہ رعایتی مدت کے دوران صرف 10 فیصد ٹیرف لاگو رہے گا۔امریکی صدر کے اس فیصلے کو چین پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر ممالک کو امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا ایک موقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔