حج کی تیاریوں کے تحت سعودی عرب میں موجود عمرہ ویزے والوں کو واپس جانے کا حکم

ریاض(رم نیوز)سعودی عرب نے حج کی تیاریوں کے دوران عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے اپنے ممالک واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارتِ داخلہ سعودی عرب کے مطابق، غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنا ہوگا، اور اس تاریخ کے بعد سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ 23 اپریل کے بعد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کے لیے خصوصی پرمٹ پورٹل سے حاصل کرنا ضروری ہو گا۔

حکام نے وضاحت دی کہ جو افراد پرمٹ کے بغیر مکہ یا مشاعر مقدسہ جائیں گے، انہیں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔