ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب ترک کرے، ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خواب دیکھنا بند کرے، بصورت دیگر سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن اُسے یہ نہیں معلوم کہ ایسا کیسے کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایران کے مسئلے کا ہمیشہ کے لیے حل چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایک عظیم ملک بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ درست سمت کا انتخاب کرے۔واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کی تصدیق اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کر دی ہے۔ عمان کی ثالثی میں فریقین نے مذاکرات کے لیے روم کو میزبان شہر کے طور پر تجویز کیا ہے۔