لاہور(رم نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔
کیس کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ہے کیونکہ متعلقہ مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔
عدالت نے اس سے قبل فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے، تاہم ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔